jalaluddinqasmi.in

Hafiz Jalaluddin Qasmi's Duroos and Books

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 20 جولائی، 2021

قول معروف،قول کریم اور قول سدیدکے درمیان فرق

قول معروف

المعروف ھو اسم لکل فعل یعرف حسنہ بالعقل او الشرع وھو خلاف المنکر.
معروف ہر اس کام کو کہتے ہیں جو عقل یا شریعت کی نگاہ میں اچھا ہو.
معروف کی ضد منکر,ہے.
قول معروف.قرآن میں چار مرتبہ آیا ہے.
قول کریم.
الکریم,ھو اسم جامع لکل ما یحمد.
ہر قابل تعریف چیز,کو کریم کہتے ہیں.
قول کریم,قرآن میں ایک بار آیا ہے.

قول سدید
سدید.یہ سدد الرمح ,سے ہے,
جس کا معنی ہے,نیزے کو سیدھا کرنا.
بات نیزے کی طرح بالکل سیدھی ہو ,اس میں ذرہ برابر اعوجاج (کجی,ٹیڑھا پن) نہ ہو
قول اگر سدید نہ ہو تو گھر کا پورا نظام تہس نہس ہو جاتا ہے.
شاید اسی وجہ سے خطبہ نکاح میں یہ آیت پڑھی جاتی ہے. یایھاالذین آمنوا اتقوااللہ وقو لوا قولا سدیدا (احزاب)
قول سدید قرآن میں دو بار آیا ہے.
(حافظ جلال الدین قاسمی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

ٹیبز