حافط جلال الدین قاسمی کی چنیدہ کتابیں
Post Top Ad
Your Ad Spot
بدھ، 2 جون، 2021
حافط جلال الدین قاسمی کی کتابیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
حافظ جلال الدین القاسمی برصغیر ہندوپاک میں اپنی دینی،دعوتی اور علمی خدمات کےحوالے سے ایک نابغہ روزگارعبقری شخصیت کے طور پر مشہور و معروف ہیں۔آپ کے مداحین اور تلامذہ کثیر تعداد میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور بلا تفریق مسلک و ملت آپ کے چشمہء علم سے سیراب ہورہے ہیں۔موصوف 30 سے زائد کتابوں کے مؤلف ہیں۔قرآن حکیم پر آپ کے 15 سالوں کے مطالعے کا خلاصہ اور تفسیر بعنوان تفسیر ذکر للعامین، منصہ شہود پر جلوہ گر ہوکر مقبول خاص و عام ہوچکی ہے.آپ کی بیشتر کتابیں بیرون ممالک سے شائع ہوتی رہی ہیں اور کچھ کتابوں کا بنگلہ زبان میں ترجمہ بھی ہوا ہے۔
آپ عربی، فارسی ،انگریزی اور سنسکرت جیسی زبانوں اور انکے ادب پر گہرادرک رکھنے کے ساتھ ساتھ دسیوں علوم و فنون میں زبردست مہارت رکھتے ہیں.جن میں تفسیر،اصول تفسیر،حدیث،اصول حدیث،نحو و صرف،علم فلسفہ،علم بلاغت،علم فرائض،علم عقیدہ، اورعلم منطق وغیرہ قابل ذکر ہیں.اوراہم بات یہ ہے کہ ان فنون پر آپ نے ایک خاص اور منفرد انداز میں کتابیں تصنیف فرمائی ہیں، ساتھ ہی ان فنون کی انتہائی قلیل مدت میں تدریب کا ملکہ بھی آپ کو حاصل ہے، وما توفيقي إلا بالله۔ اللہ نے آپ کو بلا کا حافظہ عطا کیا ہے۔یہی وجہ رہی کہ آپ نے گیارہ سال کی عمرمیں اللہ کی توفیق اور اسکے فضل خاص سےمحض چھ ماہ کے عرصے میں قرآن کریم کوحفظ کرلیا۔
آپ اردو، فارسی اور عربی میں اشعار بھی کہتے ہیں اور علم العروض پر زبردست گرفت رکھتے ہیں.یوٹیوب پر موجودآپ کی سینکڑوں تقاریر نے جہاں لوگوں کی عملی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا وہیں ہر سال ماہ رمضان میں پیش کی جانے والی، نت نئےعلمی نکات سے مزین،قلوب و اذہان کوجھنجھوڑدینے والی آپ کی تفسیر قرآن (ویڈیوز) نے ہزاروں لوگوں کو قرآن سے جوڑکر اس کے تئیں انکے دلوں میں محبت اور قرآن حکیم کو سمجھ کر پڑھنے کا جذبہ پیدا کردیا ہے الحمد للہ۔اب تک کئی افراد آپ کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام بھی ہوچکے ہیں۔آپ نے ہندوستان کے مشہور مدارس مثلاًجامعہ سراج العلوم(بونڈیہار)،مدرسہ ناصر العلوم(گونڈہ،یوپی)،مدرسہ دارالحدیث اثریہ(مئوناتھ بھنجن)،جامعہ سلفیہ( بنارس)،جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند(سہارنپور) وغیرہ سے قرآن و حدیث اور فقہیات کا علم حاصل کیا ہے اور اسی کے ساتھ آپ نے میسور یونی ورسٹی سے ایم اے بھی کیا ہے۔آپ کی کئی کتابیں مشہور آن لائن شاپنگ ویب سائٹ امیزان ڈاٹ ان پر قیمتاً دستیاب ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں