اللہم اھدنی فیمن ھدیت
اےاللہ تو مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں میں شامل کردے جنھیں تو نے ہدایت سے نوازا ہے.
وعافنی فیمن عافیت
اور مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنھیں تو نے عافیت بخشی ہے.
وتولنی فیمن تولیت
اور مجھے اپنا دوست بناکر ان لوگوں میں شامل فرما جنھیں تو نے اپنا دوست بنایا ہے.
وبارک لی فیما اعطیت
اور جو کچھ تو نے عطا کیا ہے اس میں برکت ڈال دے.
وقنی شر ما قضیت
اور اس چیز کے شر سے مجھے محفوظ رکھ جس کا تو نے فیصلہ فرمایا ہے.
فانک تقضی ولا یقضی علیک
بےشک تو ہی فیصلہ صادر کرتا ہے اور تجھ پر کسی کا حکم نہیں چلتا.
انہ لایذل من والیت
جس کا تو دوست بن جائے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا.
ولا یعز من عادیت
اور جس کا تو دشمن ہو جائے وہ عزت نہیں پاسکتا.
تبارکت ربنا وتعالیت
اے ہمارے رب۔ تو برکت والا اور بلند وبرتر ہے.
اللہم اھدنی فیمن ھدیت
اے اللہ۔ ہم تجھ سے ہدایت علم اور ہدایت عمل مانگتے ہیں.
ہمیں حق کا علم دے اور اس پر چلنے کی توفیق عطا فرما
وعافنی فیمن عافیت
ہمیں دل کی بیماریوں اور بدن کی بیماریوں سے عافیت بخش.
وتولنی فیمن تولیت
تو ہمارا ولی ہوجا.
ولایت کی دو قسمیں ہیں.
ولایت عامہ۔ ولایت خاصہ
تو ہم تجھ سے ولایت خاصہ کے طلبگار ہیں.
وبارک لی فیما اعطیت
ہمارے اوپر جو تیری عطا ہے.
اسے باقی رکھ اور اس میں مسلسل زیادتی فرما.
وقنی شر ما قضیت
اور اپنی حکمت بالغہ سے تو نے جس چیز کے شر کا فیصلہ فرمایا ہے اس سے مجھے محفوظ فرما.
فانک تقضی ولایقضی علیک
سب پر تیرا حکم چلتا ہے،تجھ پر کسی کا حکم نہیں چلتا.
انہ لایذل من والیت
جس کا تو دوست ہوجائے وہ ذلیل نہیں ہو سکتا.
ولایعز من عادیت
اور تو جس کا دشمن ہوجائے.
وہ باعزت نہیں ہو سکتا.
تبارکت ،ربنا وتعالیت
تیری مہربانیاں تمام مخلوقات پر ہیں.
اور تو اپنی ذات اور صفات کے اعتبار سے بلند ہے.
((جلال الدین القاسمی))
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں