انا انزلناہ
انا۔ جمع متکلم کی ضمیر لائی گئی؟
جواب۔
انا صیغہ عظمت ہے۔ اس لئے اللہ نے اپنے آپ کو صیغہ عظمت کے ساتھ ذکر فرمایا۔
صفت کے اعتبار سے وہ صیغہ عظمت لاتا ہے۔ اور وحدانیت کے اعتبار سے صیغہ واحد لاتاہے۔
انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون
اننی انااللہ ،لاالہ الا انا فاعبدنی
قرآن کو اسم ظاہر کے بجائے ضمیر سے ذکر کیا؟
جواب۔
دلالةعلی شھرتہ۔
یعنی لیلةالقدر میں اللہ نے کیا نازل کیا ہے یہ بات اتنی مشہور ہے کہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
لیلةالقدر۔
قدر کا ایک معنی ہے۔ عظمت۔ یعنی یہ رات تمام راتوں سے عظیم ہے کہ یہ رات ہزار مہینے سے بہتر ہے۔
قدر کا دوسرا معنی ہے۔ تنگی۔ یعنی اس رات اتنے فرشتے اترتے ہیں کہ زمین تنگ ہو جاتی ہے۔
قدر کا تیسرا معنی ہے۔ اندازہ۔ اس رات سال بھر کا اندازہ کردیا جاتا ہے۔
رزق۔ عمل۔ موت وغیرہ۔
وما ادراک ما لیلةالقدر
اس رات کی فضیلت وعظمت انسان کے ادراک سے پرے اور
اس کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
نیز اس سے لیلةالقدر کی فضیلت سے آگاہ کرنا ہے اور اس رات میں عمل کرنے پر ابھارنا ہے۔
صوفیاء کا ایک استدلال اور اس کا رد
صوفیاء نے کہا ہے کہ اس سورہ میں تین مرتبہ۔ لیلةالقدر ہے
اور لیلةالقدر۔ میں نو حروف ہیں۔ اس طرح۔ کل ستائیس حروف بنتے ہیں۔ لہذا لیلةالقدر
ستائیسویں رات ہے
صوفیاء کے اس خیال کارد
نبی اکرم نے فرمایا کہ لیلةالقدر کو پانچ طاق راتوں میں تلاش کرو۔ لہذا کسی ایک رات کو خاص کرنا اس حدیث کے خلاف ہے
تنزل الملائکة
تنزل۔ کا مطلب ہے۔ رفتہ رفتہ اترتے ہیں۔ کیونکہ اسمان سات ہیں اور ساتوں اسمانوں سے فرشتے اترتے ہیں اور جبریل کا تذکرہ الگ سے کیا گیا کہ قران کو نبی پر لانے والے یہی ہیں
اور ملائکہ کا اترنا رحمت۔ خیر اور برکت کا سبب ہے
خیر من الف شھر
یعنی اس رات میں عمل ایک ہزار مہینے کے عمل سے بہتر ہے
باذن ربھم۔
یہاں اذن کونی مراد۔ ہے
من کل امر۔
ھو مبھم۔ لانعلم ماھو
امر مبھم ہے۔ ہمیں معلوم نہیں کہ وہ امر کیا ہے
سلم۔ ای لایلقون مؤمناولا مؤمنة
الا سلموا علیہ
جس بھی مومن مرد یا مومن عورت سے ملتے ہیں اسے سلام کرتے ہیں
یاکتنے ہی لوگ گناہوں اور سزاؤں سے سلامتی پاجاتے ہیں
حتی مطلع الفجر
جیسے ہی فجر طلوع ہوئی۔ لیلةالقدر ختم ہوئی
احادیث:
اس رات کی دعا
اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی
لیلةالقدر کی علامت:
ومن علامتھا
ان تصبح الشمس لا شعاع لھا
سورج نکلے گا تو اس میں شعاع نہیں ہو گی
((جلال الدین القاسمی))
جزاک اللہ خیرا شیخ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبائ عمر عطاء فرمائے
جواب دیںحذف کریں