عن ابی موسی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم،قال۔
ان اللہ تعالی یبسط یدہ باللیل
لیتوب مسیئ النھار۔ ویبسط یدہ بالنھار لیتوب مسیئ اللیل
حتی تطلع الشمس من مغربھا
(رواہ مسلم)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
اللہ،رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے کہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے اور دن کو ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرلے،،،،،،،،،یہ سلسلہ چلتا رہے گا جب تک سورج مغرب سے نہ نکل آئے۔
شرح۔
نکتہ
اللہ کے ہاتھ ہیں۔ یہ اللہ کی صفت خبریہ ہے جو خبر یعنی قران وحدیث سے معلوم ہوئی ہے۔
دوسرا نکتہ
کوئی وجود بغیر صفت کے نہیں ہوتا۔
اور ہر صفت کی ایک کیفیت ہوتی ہے۔ اللہ کے ہاتھ کی کیفیت مجہول ہے۔
نکتہ
اللہ کو توبہ بہت پسند ہے وہ توبہ کرنے والے سے بہت خوش ہوتا ہے۔
ہر آدمی خطاکار ہے اور سب سے اچھے خطاکار وہ ہیں جو توبہ کرتے ہیں۔
((جلال الدین القاسمی))
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں